نئی دہلی:08 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ تبدیلی کا وقت آ گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا وقت مکمل ہو گیا ہے۔گاندھی نے دعوی کہ غربت کے خاتمے کے لئے بڑی تعداد میں نوجوان اور بزرگ، کانگریس کی ’کم از کم آمدنی منصوبی‘”انصاف“کے لئے ووٹ دے رہے ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ’انصاف‘کے خیال میں کتنا دم ہے۔کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ اس منصوبہ کے تحت ملک میں 20 فیصد غریب ترین خاندانوں کو فی سال 72000 روپے دے گی۔گاندھی نے ٹوئٹر پر کہاکہ پورے ہندوستان میں ’انصاف‘ کے لئے صرف نوجوان ہی بڑی تعداد میں ووٹ نہیں کر رہے، بلکہ بزرگ اور زیادہ تجربہ کار ووٹر بھی یہ سمجھ گئے ہیں کہ اس خیال میں کتنا دم ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ مودی جی، آپ کا وقت مکمل ہو گیا ہے،تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔